سینئر بھارتی اداکارہ ریحانہ سلطان کے علاج کیلئے روہت شیٹھی اور جاوید اختر کی مالی معاونت

Published: 04-09-2024

Cinque Terre

بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار، مصنف اور پروڈیوسر روہت شیٹھی، شاعر و گیت نگار جاوید اختر اور رمیش تورانی نے سینئر بھارتی اداکارہ ریحانہ سلطان جو کہ مالی پریشانیوں کا شکار ہیں انکے امراض قلب کے علاج کےلیے مالی مدد فراہم کی۔واضح رہے سن 1970 کے عشرے کی اداکارہ ریحانہ نیشنل فلم ایوارڈ یافتہ ہیں۔ انڈین فلم اینڈ ٹیلی ویژن ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر اشوک پنڈت نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 74 سالہ سینئر اداکارہ جو کہ 1970 کی فلموں دستک اور چیتنا کی وجہ سے کافی مقبول ہوئیں، انہیں علاج کےلیے مدد کی ضرورت تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ انکے کارڈیک والوو کی تبدیلی کے لیے سرجری کی گئی۔ ریحانہ ممبئی میں اپنے بھائی کے ساتھ رہتی ہیں اور مالی مشکلات کا شکار ہیں جس کے بعد مذکورہ بالا شخصیات نے انکے علاج کے لیے مالی معاونت فراہم کی۔

اشتہارات