Published: 06-09-2024
کوٹلی آزاد کشمیر(بلال ظفر نوشاہی سے) ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ زاہد کا فوری ایکشن۔سیکرٹری یونین کونسل اگہار کوٹلی محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کا دفتر 40 سال بعد قبضہ مافیا سے واگزار کروا کرسیکرٹری یونین کونسل اگہار کے حوالہ کر دیا گیامحکمہ کے ملازمین اور عوام علاقہ نے قبضہ گروپ سے عمارت کی واگزای پر خوشی کا اظہار کیا اور ڈائریکٹر جنرل کو دعائیں دی۔جس پر اہلیان کوٹلی نے ڈائریکٹر جنرل لوکل گورئمنٹ و دیہی ترقی آزاد جموں و کشمیر راجہ زاہد کو خراج تحیسن پیش ڈائریکٹر جنرل لوکل گورئمنٹ و دیہی ترقی آزاد جموں و کشمیر راجہ زاہد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی قبضہ مافیا کو کسی قسم کی رعایت نہیں جو محکمہ لوکل گورئمنٹ کی عمارتوں میں رکاوٹ بننے کی کوشش یا مداخت کرے گا اس کے خلاف تگڑا ایکشن ہوگا