یوم دفاع پاکستان قابلِ فخر قومی دن بھرپور جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے‘ ڈپٹی کمشنر‘ ڈی پی او

Published: 07-09-2024

Cinque Terre

جھنگ(چوہدری بلال بیورو چیف) یوم دفاع پاکستان قابلِ فخر قومی دن بھرپور جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے۔ ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی اور ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی زیر قیادت ریلی کا انعقاد ریلی میں تمام اداروں کے سربراہان، سول سوسائٹی، میڈیا نمائندگان اور طلباء کی کثیر تعداد شریک ہوئی ریلی کے شرکاء نے ملکی سالمیت و استحکام کیلئے دعائیں کیں اور بھرپور نعرے لگائے۔جرات اور بہادری کی داستانوں کو ہرگز فراموش نہیں کیا جاسکتا، ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی  پوری قوم اپنے شہداء اور بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے، ڈپٹی کمشنر محمد عمیر  آج کے دن عالمی سطح پر پاک فوج نے اپنی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا لوہا منوایا، ڈی پی او
 

اشتہارات