ڈی پی او کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی کی طرف سے اے ایس پی فضل رحمان کے تبادلہ پر انکے اعزازمیں الوداعی تقریب کا انعقاد، اعزازی شیلڈ اور پھولوں ک

Published: 08-09-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوہدری بلال بیورو چیف) ڈی پی او کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی کی طرف سے اے ایس پی فضل رحمان کے تبادلہ پر انکے اعزازمیں الوداعی تقریب کا انعقاد، اعزازی شیلڈ اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی کی طرف سے اے ایس پی فضل رحمان کے تبادلہ پر ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں انکے اعزازمیں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں جاوید اقبال چدھڑ ایس پی انوسٹی گیشن،  ڈی ایس پی سٹی سرکل، ڈی ایس پی صدر سرکل، ڈی ایس پی آرگنائزر کرائم، جملہ ایس ایچ اوز سٹی سرکل اور انچارج برانچز شریک ہوئے۔ ڈی پی او نے اے ایس پی فضل رحمان کو اعزازی شیلڈ پیش کی اور انکی آئندہ تعیناتی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب میں پولیس افسران نے اے ایس پی فضل رحمان کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ پروقار تقریب کے انعقاد پر پولیس افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اے ایس پی کا کہنا تھا کہ انکی جھنگ تعیناتی کے دوران بہترین ٹیم کے ساتھ کام کرنے اور پولیس افسران سے پیشہ ورانہ مہارت سیکھنے کا موقع ملا ہے۔

اشتہارات