امریکی فضائیہ کی کیڈٹ کمرے میں مردہ پائی گئی، تحقیقات جاری

Published: 08-09-2024

Cinque Terre

امریکا کی یونائیٹڈ اسٹیٹس ایئرفورس اکیڈمی (یو ایس اے ایف اے) کی 19 سالہ کیڈٹ اپنے ڈورم روم میں مردہ حالت میں پائی گئی۔اکیڈمی کا کہنا ہے کہ ایوری کونسی نامی کیڈٹ ٹیکساس سے تعلق رکھتی تھی، وہ اپنے کمرے میں بے ہوش پائی گئی، اسے بچانے کی کوششیں کی گئیں لیکن وہ زندہ نہیں بچ سکیں، ان کی موت کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق کونسی فرسٹ ایئر کی کیڈٹ تھیں، جو کلاس آف 2028 کی رکن تھی۔ وہ خواتین کی ٹریک اور فیلڈ ٹیم کا حصہ بھی تھی۔آنجہانی کونسی نے ہائی اسکول میں بھی کھیلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، جہاں اس نے 100 میٹر ریس میں ریکارڈ قائم کیا۔ وہ پائلٹ فزیکل تھراپسٹ بننے کی خواہش مند تھی۔

اشتہارات