اسرائیل کا حزب اللّٰہ کے راکٹ لانچ پلیٹ فارم کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Published: 08-09-2024

Cinque Terre

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اُس نے لبنان کے قصبے قبریخا میں حزب اللّٰہ کے راکٹ لانچ پلیٹ فارم کو نشانہ بنایا ہے۔اسرائیلی فوج کے اعلامیے کے مطابق اسرائیلی نے جنوبی لبنان میں کفرشوبہ اور عیتاالشعب میں بھی حزب اللّٰہ کے ٹھکانوی پر حملے کیے ہیں۔دوسری طرف لندن میں تقریب سے خطاب میں امریکی سی آئی اے چیف ولیم برنس نے خطاب میں کہا کہ غزہ جنگ بندی کی مزید جامع تجاویز کچھ دنوں میں پیش کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں جنگ بندی سے اچھا کوئی دوسرا متبادل نہیں ہے۔اسی تقریب سے خطاب میں برطانوی ایم آئی 6 کے سربراہ رچرڈ مور نے کہا کہ ایران کی طرف سے اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کا خدشہ موجود ہے، ایران کے ممکنہ ردعمل کے خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

اشتہارات