قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کا آغاز ہو گیا

Published: 08-09-2024

Cinque Terre

فیصل آباد میں قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کا آغاز ہو گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی، امام الحق، حارث رؤف سمیت 10 کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ ہوئے۔ذرائع نے بتایا کہ شان مسعود اور بابر اعظم سمیت دوسرے کرکٹرز کے فٹنس 9 ستمبر کو ہوں گے۔ہائی پرفارمنس سینٹر میں قومی ٹیم کے فزیو اور ٹرینر فٹنس ٹیسٹ لے رہے ہیں۔واضح رہے کہ 30 جون کو پاکستانی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ دینے سے قبل انہیں فٹنس ٹیسٹ سے مشروط کر دیا تھا۔ٹیسٹ پاس کرنے کے لیے معیار 60 فیصد کر دیا گیا ہے جو کہ عالمی سطح پر 50 فیصد قرار دیا جاتا ہے۔

اشتہارات