Published: 08-09-2024
بالی ووڈ کے معروف اداکار فردین خان نے تصدیق کی ہے کہ وہ ’نو انٹری 2‘ کا حصہ نہیں ہیں۔پروڈیوسر بونی کپور نے 2005 کی مقبول فلم کے سیکوئل کا حال ہی میں اعلان کیا تھا اور اس کی تیاری کے حوالے سے انیس بزمی کے ساتھ ٹیم بھی بنائی ہے۔ تاہم حتمی اسٹار کاسٹ کا فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔ایک انٹرویو میں فردین نے انکشاف کیا کہ ’نو انٹری 2‘ میں مکمل طور پر نئی اسٹار کاسٹ ہوگی۔واضح رہے کہ فردین خان نے اس سال کے شروع میں سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ سے دوبارہ بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھا ہے۔ایک بھارتی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے فردین خان نے کہا کہ میرا خیال ہے ’نو انٹری 2‘ کا اعلان ہوچکا ہے، لیکن وہ اس میں شامل نہیں ہیں۔ اس کی پوری کاسٹ نئی ہے۔جب ان سے فلم میں نظر نہ آنے کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے جواب دیا کہ آپ کو اس بارے میں بونی کپور سے پوچھنا چاہیے۔