سردار زوار علی نواز خان بلوچ سپر دخاک‘ ممتاز شخصیات کی شرکت‘ ختم قل 12ستمبر کو پڑھا جائیگا

Published: 09-09-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوہدری بلال بیورو چیف) معروف سیاسی و سماجی شخصیت سردار زوار علی نواز خان بلوچ گورنمنٹ کنٹریکٹر دنیا فانی سے رخصت ہو گئے تفصیلات کے مطابق غلام جعفر خان بلوچ(انجینئر پی ٹی سی ایل) کے بڑے بھائی‘ اسد عباس خان بلوچ(انجینئر ھواوے اسلام آ باد)‘قلب عباس خان بلوچ(نادرا)‘ڈاکٹر نجف خان بلوچ کے والد اور سینئر صحافی مہر ریاض نول کی بیٹی کے سسر سردار زوار علی نواز خان بلوچ دنیا فانی سے کوچ کرگئے تھے مرحوم کے نماز جنازہ میں ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان موضع جوسا بلوچاں کچہ احمد پور سیال روڑ جھنگ میں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا مرحوم نیک سیرت اور صوم و صلوات کے پابند انسان تھے ملن سار اور خوش اخلاق کے طور پر علاؤہ بھر ان کا نام مشہور تھا مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے رسم قل خوانی 12 ستمبر 2024 بروز جمعرات صبح 10 بجے ان کے آ بائی گاؤں موضع چوسا بلوچاں کچہ احمد پور سیال روڑ جھنگ میں ادا کی جائے گی۔تمام عزیز واقارب اور دوست احباب کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے کہ شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں 
 

اشتہارات