علی امین گنڈاپور کے خطاب پر وزیر دفاع کا ردعمل

Published: 09-09-2024

Cinque Terre

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے خطاب پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین کی طرف سے بنگلادیش کا حوالہ دیا گیا اور پشتونوں کا لشکر لے کر پنجاب پر حملہ آور ہونے کی دھمکی دی گئی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اس شخص سے اپنے حلقے میں امن قائم نہیں ہوتا، اگر اس کے پاس اتنے لشکر ہیں تو یہ دہشت گردی کنٹرول کر لے یا پھر یہ مان لے کہ یہ دہشت گردوں کے حلیف ہیں۔خواجہ آصف نے علی امین گنڈاپور کو چیلنج دیا کہ اپنے الفاظ پہ قائم رہنا اور 15 دن میں اپنے لیڈر کو رہا کرا کر دکھانا۔ انھوں نے علی امین گنڈاپور کو طعنہ دیتے ہوئے ہوئے کہا کہ انھیں اپنی تقریر میں یہ بھی بتانا چاہیے تھا کہ وہ پہلی بار شہباز شریف کو ملنے کس کی ہدایت پر آئے تھے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ علی امین گنڈاپور جلسے میں رنگ بازی کرتے ہیں۔

اشتہارات