عام آدمی کو جلد انصاف ملے، اس لیے عدالتی اصلاحات کی بات کی، عرفان صدیقی

Published: 14-09-2024

Cinque Terre

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عام آدمی کو جلد انصاف ملے، اس لیے عدالتی اصلاحات کی بات کی۔عرفان صدیقی نے کہا کہ آئینی ترمیم سے متعلق پورا پراسیس کل تک مکمل کرنے کی کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی کمیٹی میں پی ٹی آئی والے بھی رائے دے رہے ہیں، ہم نےعدالتی اصلاحات کی بات کی تھی تاکہ عام آدمی کو جلد انصاف ملے۔ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ جو بھی ہوگا صوابدید کسی کی نہیں ہوگی، ایک سسٹم ہوگا، سسٹم کے تحت چیف جسٹس کا انتخاب ہوگا، اطلاق کسی موجودہ جج اور آنے والے جج کےلیے نہیں ہوگا۔اُن کا کہنا تھا کہ 41 ممبران میں سے کچھ لوگوں نے پارٹی وابستگی ظاہر نہیں کی، اگر قانونی دستاویز جمع کرائی ہیں تو درست ہے، آئین کے مطابق فوری پارٹی میں شامل ہونا ہوتا ہے۔

اشتہارات