الیکشن ٹریبونل تبدیلی کے الیکشن کمیشن کے اختیار کیخلاف درخواستیں مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج

Published: 24-09-2024

Cinque Terre

اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن ٹریبونل تبدیلی کے الیکشن کمیشن کے اختیار کیخلاف درخواستیں مسترد کرنے کے فیصلے کو ڈویژن بینچ میں چیلنج کر دیا گیا۔سنگل بینچ کے درخواست مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی گئی ہے، جو اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے تینوں امیدواروں کی جانب سے دائر کی گئی۔ پی ٹی آئی امیدواروں کی انٹرا کورٹ اپیل کل اعتراضات کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر کل انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کریں گے۔ پی ٹی آئی امیدواروں نے سیکشن 151 کے تحت الیکشن کمیشن کے اختیار کو بھی چیلنج کیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں شعیب شاہین، عامر مغل اور علی بخاری نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی۔

اشتہارات