حزب کے مواصلاتی آلات پر حملوں کے بعد ایران محتاط

Published: 24-09-2024

Cinque Terre

حزب اللّٰہ کے مواصلاتی آلات پر اسرائیلی حملوں کے بعد ایران میں پاسداران انقلاب نے تمام اراکین کو مواصلاتی آلات کے استعمال سے روک دیا۔حزب کے مواصلاتی آلات پرحملوں کے بعد ایران محتاط ہوگیا ہے۔ایران میں موجود تمام آلات کا معائنہ جاری ہے، جبکہ جوہری اور میزائل تنصیبات کی سیکورٹی بھی بڑھا دی۔ایک سیکورٹی اہلکار نے بتایا کہ صرف مواصلاتی آلات ہی نہیں بلکہ تمام آلات کا معائنہ کرنے کے لیے ایک بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔

اشتہارات