کورین گلوکار نے 75 ہزار ڈالر سے کاسمیٹک سرجری کروا کر پرستاروں کو چونکا دیا

Published: 24-09-2024

Cinque Terre

جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ نوجوان ٹروٹ سنگر (گلوکار) پارک سیو جن نے حال ہی میں اپنے پرستاروں کو اس وقت چونکا دیا جب گلوکار نے انکشاف کیا کہ انھوں نے 75 ہزار ڈالر خرچ کرکے اپنے چہرے کی کاسمیٹک پروسیجر (سرجری) کروائی۔انھوں نے اس موقع پر یہ تسلیم کیا کہ اس کے باوجود انکے آئی بالز (آنکھوں کے ڈھیلے) اور کانوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی بلکہ وہ قدرتی ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ ہفتے پارک سیو جن کو کورین میڈیا کے مختلف شوز میں مدعو کیا گیا تھا جہاں انہوں نے اپنے چہرے کی پلاسٹک سرجری کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔انکا کہنا تھا کہ وہ اپنے چہرے کی ظاہری کیفیت میں کچھ تبدیلیاں چاہتے تھے تاکہ اپنے کیریئر کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ پارک سیو جن نے جنوبی کوریا میں ٹروٹ گلوکاری کا آغاز 2013 میں کیا، تاہم کچھ عرصے سے انکی شکل و صورت میں ہونے والی تبدیلیاں زیربحث تھیں۔ انھیں ایک بار ان آفیشل ٹاپ فائیو ٹروٹ سنگرز میں سب سے زیادہ پلاسٹک سرجری کروانے والوں میں شامل کیا گیا تھا گو کہ ان کے مداحوں نے ان کا دفاع کیا، تاہم پارک سیو جن کا کہنا ہے کہ وہ دراصل اپنی ظاہری ہر چیز جس میں بہتری کی ضرورت ہے وہ کروا رہے ہیں۔

اشتہارات