بی جے پی کو ہریانہ اور مقبوضہ کشمیر میں کانگریس اور اتحادیوں سے شکست کا امکان

Published: 07-10-2024

Cinque Terre

مودی کی جماعت بی جے پی کو عام انتخابات کے بعد ریاستی انتخابات میں بھی دھچکا لگنے کا امکان ہے۔ حکمران جماعت بی جے پی دو ریاستی انتخابات میں بھی ہارنے والی ہے۔ایگزٹ پولز کے مطابق ہریانہ اور مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی کو اپوزیشن جماعت کانگریس اور اتحادیوں سے شکست کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہریانہ کے ایگزٹ پولز میں کانگریس کو واضح برتری حاصل ہے جو حکمراں جماعت کی ریاست میں ایک دہائی کی حکمرانی کے خاتمے کا اشارہ ہے۔حزب اختلاف نے جموں و کشمیر میں بھی برتری حاصل کی ہے، ہریانہ اور مقبوضہ کشمیر میں مرحلہ وار ہونے والے انتخابات گزشتہ روز ختم ہوئے۔دونوں ریاستوں میں منگل تک ووٹوں کی گنتی ہوگی، نتائج کا اعلان بھی اسی دن ہوگا۔ ہریانہ اور مقبوضہ کشمیر میں عام انتخابات کے بعد کسی ریاست میں ہونے والی سب سے پہلی ووٹنگ ہے۔

اشتہارات