غزہ: عمر الدحدوح کو شہادت کے بعد اللّٰہ نے بیٹی کی نعمت عطا کی

Published: 07-10-2024

Cinque Terre

غزہ میں چند ماہ قبل اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے عمر الدحدوح کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔فلسطینی میڈیا کے مطابق شہید عمر الدحدوح کو ان کی شہادت کے بعد اللّٰہ تعالیٰ نے ایک بیٹی سے نوازا ہے۔ عمر الدحدوح چند ماہ قبل غزہ میں قابض  اسرائیلی فوج کے ساتھ ایک شدید مسلح تصادم کے دوران شہید ہوئے تھے۔اسرائیلی فوج نے عمر الدحدوح کے گھر پر دھاوا بولا تھا، اس دوران انہوں نے اسرائیلی فوج کے ساتھ آدھے گھنٹے تک مقابلہ جاری رکھا، جس کے بعد وہ قابض فوج کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے۔دوسری جانب  اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ میں ایک مسجد پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں 20 سے زائد فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔7  اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں غزہ میں کم از کم 41 ہزار 870 افراد شہید اور 97 ہزار 166 زخمی ہو چکے ہیں۔ اسرائیل میں 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں میں کم از کم ایک ہزار 139 افراد ہلاک ہوئے اور 200 سے زیادہ افراد کو یرغمال بنایا گیا تھا۔

اشتہارات