منشیات کے تدارک کیلئے سول سوسائٹی کو پولیس کے ہمقدم ہونا پڑے گا‘ ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی

Published: 07-10-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوہدری بلال بیوروچیف) ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے کہا ہے کہ ماڈرن ڈرگز کی خرید و فروخت اور آن لائن سپلائی کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے، سپروائزری افسران انسداد منشیات آپریشنز کی خود نگرانی کریں، منشیات کے آن لائن کاروبار میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور مدد لی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اووز اور ایس ایچ اووز کو پروفیشنل احکامات جاری کرتے ہوئے کیا۔ ڈی پی او جھنگ نے مزید کہا کہ منشیات کے خلاف آگاہی مہم میں والدین، اساتذہ، سول سوسائٹی اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے۔منشیات کے تدارک کیلئے سول سوسائٹی کو پولیس کے ہمقدم ہونا پڑے گا۔تعلیمی اداروں کے گردونواح میں کڑی نگرانی کے ساتھ ساتھ سرچ آپریشن بھی کیا جائے۔ڈی پی او نے مزید واضح کیا کہ اگر کوئی پولیس اہلکار منشیات فروشی کے اس دھندے میں ملوث نظر آیا یا منشیات فروشوں کیلئے سہولت کاری کا کام کرتا ہوا پایا گیا تو اسکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے پولیس افسران کو تنبیہہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ہر پولیس افسران کی منشیات کے خلاف کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جا رہا ہے، مایوس کارکردگی پر باز پرس ہو گی۔
 

اشتہارات