امیتابھ بچن کو ابھیشیک، ایشوریہ کی محبت کا کب پتا چلا؟

Published: 08-10-2024

Cinque Terre

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کو ابھیشیک اور ایشوریہ رائے کی محبت کا قصہ کب پتا چلا؟ جوڑے کی 17ویں سالگرہ پر اہم انکشاف سامنے آگیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے نے 2000ء سے 2007ء کے دوران شادی سے پہلے کئی فلموں میں ساتھ کام کیا۔بالی ووڈ کی اس مشہور جوڑی کی پہلی فلم ’ڈھائی اکشر پریم کے‘ 2000 میں ریلیز ہوئی، اس کے بعد دونوں نے 2003ء میں ’کچھ نہ کہو‘، 2005ء میں ’امراؤ جان‘ اور 2007ء میں ’دھوم 2‘ اور ’گرو‘ کی۔بالی ووڈ جوڑی نے شادی کے بعد بھی کئی فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے، جن میں ’سرکار راج‘ اور ’راون‘ شامل ہیں جبکہ فلم ’بنٹی اور ببلی‘ کے ایک گانے میں بھی نظر آئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کئی فلمیں ایک ساتھ کرنے کے دوران ابھیشیک اور ایشوریہ کی محبت پروان چڑھی، لیکن اس سے متعلق خبریں فلم ’امراؤ جان‘ کے بعد میڈیا کی زینت بنیں۔ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے کی شادی کے بعد ایک انٹرویو میں امیتابھ بچن نے اہم انکشافات کیے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ابھیشیک بچن نے ایشوریہ رائے کو امریکا میں شادی کی پیشکش کی تھی، نیویارک میں فلم ’گرو‘ کے پریمیئر کے موقع پر صاحبزادے نے ہمیں اس بارے میں بتایا۔لیجنڈ اداکار نے مزید کہا کہ ابھیشیک نے مجھ سے کہا کہ میں نے اسے شادی کی پیشکش کی ہے، تو میں نے کہا گھر آؤ، پھر ایشوریہ سے پوچھا کیا تم خوش ہو؟ تو اس نے ہاں میں جواب دیا۔امیتابھ بچن نے کہا کہ اس کے بعد میں اسے گھر لے آیا، اسے کہہ دیا کہ یہ تمہارا گھر ہے، ہم کو اس سب کچھ سے کیا لینا دینا ہے۔

اشتہارات