Published: 11-10-2024
بھارتی بزنس ٹائیکون رتن ٹاٹا پر مٹی کو چھو کر سونا کرنے کی کہاوت صادق آتی ہے، انہوں نے جس شعبے میں کاروبار کیا کامیابی ان کا نصیب بنی لیکن ایک شعبہ ایسا بھی ہے جس میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی شہرت یافتہ صنعت کار رتن ٹاٹا نے جب بالی ووڈ انسٹری میں قدم جمانے کی کوشش کی تو ناکامی ان کا مقدر بنی۔رتن ٹاٹا امیتابھ بچن جیسے انڈسٹری کے شہنشاہ کی فلم ’اعتبار‘ جو 2004ء میں ریلیز ہوئی کے شریک پروڈیوسر تھے تاہم فلم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔وکرم بھٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’عتبار‘ کی اسٹار کاسٹ میں امیتابھ بچن، جان ابراہم اور بپاشا باسو جیسے بڑے بڑے نام شامل تھے۔اس فلم کو رتن ٹاٹا نے اپنے بینر ٹاٹا بی ایس ایس کے تحت پروڈیوس کیا تھا لیکن اس کی ناکامی کے بعد آنجہانی رتن ٹاٹا نے دوبارہ بالی ووڈ انڈسٹری کی طرف مڑ کر نہیں دیکھا۔