حکومت سندھ نے کراچی میں دفعہ 144 نافذ کردی

Published: 13-10-2024

Cinque Terre

حکومت سندھ نے کراچی میں 13 تا 17 اکتوبر دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں دفعہ 144 کے نفاذ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کے حکم نامے کے بعد کراچی میں اس دورانیے میں جلسے، جلوس اور ریلیوں کے انعقاد پر پابندی ہوگی۔محکمہ داخلہ سندھ کے اعلامیے کے مطابق کراچی میں 5 افراد سے زائد کے جمع ہو کر احتجاج پر پابندی ہو گی۔

اشتہارات