دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کا دو اسپنرز کے ساتھ اترنے پر غور

Published: 13-10-2024

Cinque Terre

ملتان میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان نے دو اسپنرز کے ساتھ اترنے پر غور شروع کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق نعمان علی اور ساجد خان دوسرے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا حصہ ہوسکتے ہیں، نوجوان اسپنر ابرار احمد دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے۔ذرائع کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ایک فاسٹ بولر یا ایک بیٹسمین میں سے ایک کو ڈراپ کیا جاسکتا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ فائنل الیون پر پاکستان ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کا تبادلہ خیال جاری ہے، دوسرے ٹیسٹ کے لیے الیون اتوار کی صبح فائنل ہوجائے گی۔

اشتہارات