Published: 13-10-2024
پاکستانی باکسر آصف ہزارہ نے آسٹریلیا میں انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ میں انڈونیشین حریف کو شکست دے دی۔ایشین چیمپئن پاکستان کے آصف ہزارہ اور انڈونیشی باکسر ہیمسن لمانڈو کے درمیان فائٹ آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں ہوئی۔ چھ راؤنڈز پر مشتمل اس مقابلے میں آصف ہزارہ نے پوائنٹس کی بنیاد پر کامیابی حاصل کی۔ آصف ہزارہ کا عالمی سطح پر یہ نواں مقابلہ تھا جس میں سے اُنہوں نے آٹھویں فائٹ میں فتح سمیٹی۔کامیابی کے بعد آصف ہزارہ کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل فائٹ کےلیے بھر پور تیاری کی تھی۔پاکستان میں موجود شائقین کا باکسنگ کو سپورٹ کرنے پر وہ شکر گزار ہیں کہتے ہیں کہ اسی طرح باکسرز کو سپورٹ کرتے رہیں تاکہ پاکستان کا نام روشن کرنے کےلیے حوصلہ ملتا رہے۔