نشترکالونی: آصف نامی شخص نے خود کو ڈولفن اہلکار ظاہر کر کے خاتون کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Published: 27-10-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوہدری بلال بیورو چیف)نشتر کالونی کے علاقے میں آصف نامی شخض نے خود کو ڈولفن اہلکار ظاہر کر کے خاتون کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا نشتر کالونی کے علاقہ صوفیہ آبادحیات چوک کی رہائشی چھ بچوں کی ماں (م) نامی خاتون سے خود کو ڈولفن اہلکار ظاہر کرنے والے آصف نامی شخص نے دیگر دو ساتھیوں غلام رسول اور سیف نامی شخض کے ساتھ مل کر خاتون کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا خاتون کے اغوا کا مقدمہ تھانہ نشتر کالونی میں درج تھا خاتون کی جانب سے علاقہ مجسٹریٹ کو دیے گئے دفع  164 کے بیان میں اغوا کاروں کی تصدیق بھی ہو کی اور پولیس کی جانب سے خاتون کا میڈیکل بھی کروا لیا گیا میڈیکل رپورٹ میں خاتون سے زیادتی کے شواہد بھی پائے گئے جبکہ غلام رسول اور سیف گرفتار اور مرکزی ملزم آصف ڈولفن اہل کار فرار متاثرہ خاتون کی جانب سے بتایا گیا کہ آصف ڈولفن اہل کار میرے گھر کے قریب رہائش پذیر تھا اور اتے جاتے مجھے حراساں کرتا تھا جس کو متعدد بار منع بھی کیا لیکن وہ باز نہ آیا تعلقات نہ رکھنے کی صورت میں م مجھ سمیت میرے شوہر پر مقدمات بنانے کی دھمکیاں دیتا رہا متاثرہ خاتون کی آئی جی پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے گزارش ہے کہ انصاف دلوایا جائے اور ملزم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
 

اشتہارات