جھنگ:محلہ احمد نگر میں عوام نے جگہ جگہ کئی کئی فٹ اونچے ریمپ‘ آمد ورفت میں شدید دشواری

Published: 30-10-2024

Cinque Terre

جھنگ(چوہدری بلال بیورو چیف)میونسپل کمیٹی کے انکروچمنٹ انسپکٹر عارف بھٹی کی آشیرباد سے گلی سرکار کی قبضہ عوام کا محلہ احمد نگر میں عوام نے جگہ جگہ کئی کئی فٹ اونچے ریمپ بنا لیے آمدورفت میں شدید دشواری جھنگ سرکاری گلیوں میں عوام نے قبضے جما لئے جگہ جگہ گھروں کے سامنے کئی کئی فٹ  اونچے ریمپ بنا ڈالے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کی نااہلی کی وجہ سے جھنگ کی گلیوں میں عوام نے اپنے اپنے گھروں کے سامنے اپنی مرضی کے مطابق ریمپ بنوا  لیے ویسے تو پورے شہر کی گلیوں  میں عوام نے قبضے جما رکھے ہیں لیکن محلہ احمد نگر ریمپ بنانے کا گڑھ بنا ھوا ھے اپنی دھونس دکھا کر اپنے اپنے گھروں کے سامنے ریمپ بنوا لئے تاکہ گٹروں اور بارش کا پانی گھروں میں داخل نہ ھو سکے لیکن جو اردگرد رہائشی ہیں انکو کئی نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ھے دوسری طرف آمد و رفت میں بھی دشواری کا سامنا ھے علاقہ مکینوں نے  علی اکبر بھنڈر ڈپٹی کمشنر جھنگ  خرم شہزاد بھٹی ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی  اور ملک ظفر عباس چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے
 

اشتہارات