Published: 01-11-2024
میر پور(رپورٹ بلال ظفر نوشاہی سے) پولیس تھانہ سٹی بھمبر کی بڑی کارروائی ایک کلو سے زائد چرس گردہ برآمد‘آفیسران بالا کی ہدایات ایس ایس پی بھمبر چوہدری محمد امین و ڈی ایس پی خواجہ قیوم کے حکم کے مطابق ایس ایچ او سہیل یوسف پولیس تھانہ سٹی بھمبر کی زیر نگرانی اے ایس آئی چوہدری محمد شفیق معہ تفتیشی آفیسر فضل محبوب dfcمحمد لقمان نے ہمراہ نفری کارروائی کرتے ہوئے بڑھنگ سے ملزم عاشق حسین ولد فیروز خان قوم راجپوت سکنہ بڑھنگ کے ڈیرہ سے 1 کلو چرس گردہ برآمد کرتے ہوئے مقدمہ بجرائم 9C/CNSA درج کر کے ملزم کو بند کر کے مزید تفتیش شروع کر دیا۔