عاشق حسین نامی منشیات فروش کے ڈیرہ پر ریڈ‘ 1100گرام چرس گردہ برآمد

Published: 01-11-2024

Cinque Terre

میر پور (رپورٹ بلال ظفر نوشاہی سے) انسپکٹر جنرل پولیس کے آزاد کشمیر میں منشیات کو جڑ سے ختم کرنے کے ویژن، چوہدری سجاد حسین ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن میرپور کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں چوہدری محمد امین سنیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع بھمبر، خواجہ عبدالقیوم ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سٹی بھمبر کی زیر نگرانی،سردار سہیل یوسف انسپکٹر SHO نے معہ محمد شفیق ASI  و نفری تھانہ سٹی بھمبر کے انسداد منشیات کے حوالہ سے کارروائی کرتے ہوئے بمقام بڑھنگ عاشق حسین نامی منشیات فروش کے ڈیرہ پر ریڈ کرکے 1100گرام چرس گردہ برآمد کی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ ملزم مذکور تھانہ سٹی بھمبر میں قبل ازیں متعدد منشیات کے مقدمات میں بھی مفرور تھا۔
 

اشتہارات