Published: 03-11-2024
جھنگ(چوہدری بلال خان بیوروچیف)ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی طرف آرگنائز کرائم یونٹ کی مویشی چور گینگ کے خلاف بڑی کاروائی 6 رکنی مویشی چور گینگ گرفتار، 1 کروڑ 20 لاکھ مالیت کا مال مویشی و نقدی برآمد گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ اللہ دتہ عرف دتو، فیصل عباس، بابر علی، ظفر علی،بلال احمد اورحسن رضا شامل ہیں۔ ملزمان صدر سرکل کے مضافاتی علاقوں میں مویشی چوری کی وارداتوں کا ارتکاب کرتے تھے۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی طرف سے انچارج آرگنائزڈ کرائم یونٹ امان اللہ قمر اور انکی ٹیم کو شاباش، تعریفی اسناد تقسیم ڈی پی او نے متاثرہ شہریوں میں برآمدہ نقدی اور مال مویشی بھی حوالے کئے مویشی چوری کی روک تھام کیلئے مقامی نمبرداروں کیساتھ میٹنگ کر کے ٹھیکری پہرے کو بھی فعال کیا گیا ہے۔حج کے نام پر ہتھیائی گئی 17 لاکھ 65 ہزار روپے نقدی بھی برآمد کی گئی ہے، ڈی پی او شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔