ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر کی ہدایت: اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران رفیق کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ سٹی کا اچانک دورہ

Published: 04-11-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوہدری بلال خان بیوروچیف) ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران رفیق نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ سٹی کا اچانک دورہ کیا جہاں پر میڈیکل سُپرٹینڈنٹ جھنگ سٹی ہسپتال ڈاکٹر مُحمد احسن سلیانہ نے اپنے آفس میں اے.سی جھنگ عمران رفیق کا پُرتپاک استقبال کیا اسسٹنٹ کمشنر جھنگ نے ہسپتال میں مختلف وارڈ کے دورہ سمیت مریضوں کو دی گئی سہولیات کا جائزہ لیا اور ہسپتال میں صفائی کے نظام اور صفائی کے لیے ڈیوٹی پر موجود عملہ کو چیک کیا اور ڈیوٹی ڈاکٹرز سے مُلاقات کی یاد رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر عمران رفیق نے اپنے دورہ میں میڈیکل سُپرٹینڈنٹ ڈاکٹر احسن سلیانہ سمیت تمام ڈاکٹرز صاحبان اور پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر تمام عملہ کو ڈیوٹی پر موجود پایا جو اپنی معمول کی سرکاری زمہ داریاں ادا کررہے تھے جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے اطمینان کا اظہار کیا اور تمام عملہ کی حاضری اور کام کی تعریف کی۔
 

اشتہارات