ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی زیر صدارت انچارج چوکیات کی میٹنگ‘کارکردگی کا تفصیلی جائزہ

Published: 06-11-2024

Cinque Terre

جھنگ(چوھدری بلال خان بیوروچیف) ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی زیر صدارت انچارج چوکیات کی میٹنگ‘جملہ انچارج چوکیات کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ، کارکردگی مزید بہتر کرنے کی تنبیہہ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی زیر صدارت انچارج چوکیات کی میٹنگ کے دوران جملہ انچارج چوکیات کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ انچارج چوکیات کو کارکردگی مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تنبیہہ کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ٹھیکری پہرے کی غیر فعال حالت پر متعلقہ ایس ایچ او اور انچارج چوکی سے جواب طلبی ہو گی۔ گینگسٹرز، ڈرگ ڈیلرز اور خطرناک اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے اہداف کے نتائج آن گراؤنڈ عملی طور پر مانگے جائیں گے۔  چونکہ اور چنانچہ جیسے الفاظ کے ساتھ فرض شناسی میں کسی قسم کا جواز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سنگین نوعیت کے زیر تفتیش مقدمات کو بروقت یکسو کیا جائے، ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ اپنی کارکردگی سے یہ ثابت کریں کہ آپ شہریوں کے حقیقی غمخوار ہیں۔
 

اشتہارات