ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کے ہمراہ ایل این جی پاور پلانٹ اور پنجاب تھرمل پاور پلانٹ کا دورہ

Published: 07-11-2024

Cinque Terre

جھنگ(چوہدری بلال خان بیوروچیف سے)ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کے ہمراہ ایل این جی پاور پلانٹ اور پنجاب تھرمل پاور پلانٹ کا دورہ‘ سکیورٹی افسران بھی ہمراہ موجود، چائنیز انجینئرز اور ورکرز سے ملاقات‘سرکاری املاک اور غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اقدامات اور نئی حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کی تاکید کی سپروائزری افسران فول پروف سکیورٹی کی روزانہ کی بنیاد پر گراس روٹ لیول تک نگرانی کریں، پلانٹس کے اطراف میں 24/7 گشت کو جاری رکھا جائے،ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جائے اور مشکوک افراد کی چھان بین کی جائے، لاپرواہی یا غفلت کی کوئی گنجائش نہیں۔
 

اشتہارات