سابقہ دشمنی کا نتیجہ، چوہدووال کے قریب فائرنگ سے 3افراد قتل،2زخمی

Published: 10-11-2024

Cinque Terre

گجرات:۔(چوہدری نصیر افضل سے)تھانہ دولت نگر کے علاقہ چوہدووال میں سابقہ دشمنی کی بناء پر 3قتل،2زخمی،تفصیل کے مطابق تھانہ دولت نگر کے علاقہ دڑواہ کے رہائشی نقاش ولدمنظورقوم جٹ،شبیرولدفضل حسین قوم جٹ سکنہ عالم گڑھ،عثمان ولدمیاں خاں قوم موچی سکنہ خانقاہ ڈوگراں،ارسلان ولداسلم قوم موچی،قیص ولد منظور حسین قوم جٹ اپنی کلٹس کار نمبرGTA4944پر سوار ہوکر عالم گڑھ مارکی پر شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے کہ چوہدووال کے قریب پیچھے سے آنے والی کارمیں سوار نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں نقاش،شبیراور عثمان جاں بحق اور ارسلان،قیص شدیدزخمی ہوگئے،اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں،نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا،واقعہ سابقہ دشمنی کانتیجہ بتایاجاتاہے۔
 

اشتہارات