Published: 12-11-2024
میر پور (رپورٹ بلال ظفر نوشاہی سے)ایس پی کوٹلی عدیل احمد لنگڑیال کی خصوصی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری۔تھانہ پولیس سٹی کوٹلی کی کارروائی‘2 عدد پستول 30 بور‘2 عدد میگزین 8 دانہ روند برآمد ملزم گرفتار محمد شہزاد چوہدری انسپکٹر SHO تھانہ پولیس سٹی کوٹلی نے ہمراہ نفری پولیس کے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ایاز یونس ولد محمد یونس قوم تھکیال ساکن چکڑالی ڈبسی نکیال سے 02 عدد پستول 30 بور معہ 02 میگزین اور 08 دانہ روند بدوں لائسنس اسلحہ ناجائز برآمد کیے ملزم کو گرفتار کرکے بند حوالات تھانہ کرتے ہوئے ملزم کے خلاف اسلحہ ایکٹ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔