شیخوپورہ:۔ لائیو سٹاک کارڈ کا اجزا شروع‘ چھوٹے فارمر کی رجسٹریشن کا آغاز

Published: 17-11-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوoدری بلال خان بیوروچیف)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر شیخوپورہ میں بھی لائیو سٹاک کارڈ کا اجزا شروع کر دیا گیا اسی سلسلہ میں شفا خانہ حیوانات شیخوپورہ میں چھوٹے فارمر کی رجسٹریشن کا اغاز کر دیا گیا ہے اس میں ایسے فارمرز کو شامل کیا گیا ہے جو وسائل کی کمی کی بنا پر کٹروں اور بچھڑوں کی دیکھ بھال کرنے سے قاصر ہیں اور مجبورھوکرجلد فروخت کر دیتے ہیں  اس موقع پر ایڈیشنل پرنسپل ویٹرنری افیسر ڈاکٹر سید مظفر حسین بخاری نئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کہ اس کسان دوست منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف چھوٹے فارمرز کی معاشی حالات میں بہتری لائے گا بلکہ اس سے گوشت کی پیداوار بھی بڑھے گی اور ملکی معیشت بھی استحکام پکڑے گی اس موقع پر سول ویٹرنری ہسپتال شیخوپورہ کے ڈاکٹر محمد عثمان ویٹرنری اسسٹنٹ ڈاکٹر اشفاق بلوچ ویٹرنری اسسٹنٹ اور ڈاکٹر امتیاز احمد ویٹرنری اسسٹنٹ ڈاکٹر اشتیاق کمبوہ اے آئی ٹی اور دیگر عملہ موجود تھا۔
 

اشتہارات