Published: 26-11-2024
جھنگ (چوہدری بلال خان بیوروچیف)وزیراعلیٰ سکیم کے نام پر سادہ لوح دیہی خواتین کیساتھ دھوکہ دہی، دو مرکزی فراڈیے دھر لئے گئے علاقہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن سے دیہی خواتین کو وزیراعلیٰ سکیم کے نام پر دھوکہ دینے والے دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان خواتین کو ماہانہ 12 ہزار روپے اور جہیز کی مالی امداد کا فریب دے کر ان سے رقم بٹورنے میں ملوث تھے۔ عمران اور ثقلین نامی مرکزی ملزمان پولیس کی حراست میں ہیں، جن سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔متاثرہ خواتین کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا پڑھا لکھا طبقہ سادہ شہریوں کو دھوکہ دہی کے حوالے سے ایجوکیٹ کرے۔