Published: 14-12-2024
سان فرانسسکو میں اوپن اے آئی کے بھارتی نژاد سابق ملازم سچیر بالاجی اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پولیس کے مطابق 26 سالہ نوجوان اوپن اے آئی کے سابق ملازم سچیر بالاجی نے خودکشی کی ہے۔سان فرانسسکو پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کی لاش 26 نومبر کو سان فرانسسکو کی بوکانن اسٹریٹ پر واقع ان کے اپارٹمنٹ سے برآمد ہوئی ابتدائی تفتیش کے مطابق طبی معائنہ کاروں نے موت کو خودکشی قرار دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کسی مجرمانہ کارروائی کے شواہد نہیں ملے۔