Published: 14-12-2024
شام میں رہائی پانے والے امریکی شہری ٹریوس ٹمرمین کو امریکی فوجی ہیلی کاپٹر میں اردن منتقل کر دیا گیا۔ادھر گولان کی پہاڑیوں کے بفر زون پر اسرائیلی قبضے کے خلاف عرب لیگ میں مذمتی قرارداد پیش کی گئی۔اس سے قبل گزشتہ شب اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق میں اہم سیکیورٹی اہداف پر اس وقت بم باری کی جب شامی باشندے آزادی کا جشن منا رہے تھے۔عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں شامی فوج کے چوتھی ڈویژن ہیڈکوارٹر اور ریڈار بٹالین کونشانہ بنایا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ شب ہزاروں شامی باشندے دارالحکومت دمشق اور ملک کے دیگر قصبوں اور شہروں کی سڑکوں پر نکل کر بشار الاسد کی حکمرانی کے خاتمے کا جشن منا رہے تھے کہ اسرائیلی فضائی حملوں سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔