بھارت: اسکول کو دھمکی آمیز ای میل بھیجنے پر پکڑے گئے طالبعلم کو چھوڑ دیا گیا

Published: 14-12-2024

Cinque Terre

بھارت کے دارالحکومت دہلی میں اپنے اسکول کو دھمکی آمیز ای میل بھیجنے پر پکڑے گئے طالب علم کو چھوڑ دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 12 سالہ طالب علم کو کونسلنگ اور والدین کو متنبہ کرنے کے بعد جانے کی اجازت دی گئی۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ اسکول ان 30 اداروں میں شامل تھا جنہیں گزشتہ روز دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔واضح رہے کہ دہلی کے اسکولوں کو ای میلز میں بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔بھارتی حکام کے مطابق دھمکی آمیز ای میل پر 3 اسکولوں کی تلاشی لی گئی تھی۔9 دسمبر کو 44 اسکولوں کو گمنام دھمکی آمیز ای میلز کو پولیس نے جھوٹا قرار دیا تھا۔

اشتہارات