کرکٹ آسٹریلیا کو 10 گیندیں کم ہونے پر 10 لاکھ ڈالرز کا نقصان

Published: 14-12-2024

Cinque Terre

کرکٹ آسٹریلیا کو صرف 10 گیندیں کم ہونے پر 10 لاکھ ڈالرز کے نقصان کا بڑا دھچکا لگ گیا۔بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میں صرف 10 گیندیں کم ہونے پر کرکٹ آسٹریلیا کو 10 لاکھ ڈالرز کا نقصان پہنچا ہے۔گابا ٹیسٹ کا تیسرا روز بارش کی نذر ہوا، پہلے دن صرف 13 اعشاریہ 2 اوورز کا کھیل ہی ہوسکا، آسٹریلیا نے بیٹنگ میں 28 رنز بنائے تھے۔اس دوران طوفانی بارش کی وجہ سے کھیل دوبارہ شروع نہ ہوسکا۔ میچ میں 15 اوورز سے کم کا کھیل ہونے پر کرکٹ آسٹریلیا کو شائقین کو ٹکٹ کے تمام پیسے واپس کرنا ہوں گے۔اگر مزید 10 گیندیں ہونے کے بعد بارش ہوتی تو کرکٹ آسٹریلیا ری فنڈ سے بچ جاتی۔ پہلے دن 60 منٹ کے کھیل میں صرف 80 گیندوں کا کھیل ممکن ہوا۔تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی تھیں، گراؤنڈ میں 30 ہزار 145 افراد میچ دیکھنے کےلیے آئے تھے۔

اشتہارات