’ہر کسی کا احتساب ہونا چاہیے‘، کنگنا رناوت کا الو ارجن کی گرفتاری پر تبصرہ

Published: 14-12-2024

Cinque Terre

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ اور بھارتی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے جنوبی بھارتی ادکار الو ارجن کی گرفتاری پر تبصرہ کیا ہے۔ بھارتی شہر حیدرآباد دکن میں ایک تھیٹر میں فلم پشپا 2 کے پریمیئر کے دوران اداکار الو ارجن کی آمد کے وقت ہونے والی بھگدڑ کے سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی تھیں جبکہ اسکا بیٹا شدید زخمی ہوگیا تھا۔ مقامی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کیا جس میں الو ارجن کو بھی قصوروار ٹھہرایا گیا۔ ایک روز قبل انہیں گرفتار بھی کرلیا گیا تھا جبکہ ضمانت پر رہائی بھی مل گئی۔ الو ارجن کی گرفتاری سے متعلق کنگنا رناوت نے بھارتی میڈیا چینل سے گفتگو کرتے ہوئے تبصرہ کیا جو کچھ بھی ہوا افسوسناک تھا، تاہم ہر کسی کا احتساب ہونا چاہیے۔ کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ میں الو ارجن کی بڑی مداح و حامی ہوں، لیکن اس کے باوجود آپ کو مثال تو بنانی پڑے گی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں ضمانت تو مل گئی، چاہے ہم ہائی پروفائل لوگ ہیں لیکن اسکا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہمیں نتائج کا سامنا نہیں ہوگا۔ لوگوں کی زندگیاں قیمتی ہیں۔ 

اشتہارات