برطانیہ: گھر سے 5 سالہ بچے کی لاش برآمد، خاتون گرفتار

Published: 18-12-2024

Cinque Terre

برطانیہ میں ایک گھر سے 5 سالہ بچے کی لاش برآمد ہونے پر پولیس نے ایک خاتون کو حراست میں لے لیا ہے۔ڈیلی میل کے مطابق ایسیکس کے علاقے ساؤتھ اوکینڈن میں دو روز قبل ایک مکان سے 5 سالہ بچے لنکن بٹن کی لاش برآمد ہوئی، جس کے بعد پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔پولیس نے ایک خاتون کو قتل کے شبہ میں گرفتار کر لیا ہے، تاہم اس کے بارے میں کوئی تفصیلات ظاہر نہیں کی ہیں۔بچے کی موت پر اس کے اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں، اہلخانہ کا کہنا ہے کہ لنکن بٹن  پرائمری اسکول میں جماعتِ اول کا طالبعلم تھا۔

اشتہارات