Published: 18-12-2024
تحریر: ڈاکٹر محمد اقبال ندیم ملانہ (گولڈ میڈلسٹ)
میں ایک گاؤں میں پیدا ہوا۔ میرا گاؤں بہت خوبصورت سرسبز ہرطرف ہریالی صاف ستھرے کھیت ہر قسم کی فصلیں، گھر کے سامنے چھوٹا سا نالہ تھا، ہمارا ٹیوب ویل جہاں ہم بچپن میں نہانے اور تیراکی کرتے۔ہمارے گاؤں کے لوگ بہت محبت کرنے والے اور مددگار تھے۔ ہم سب ایک دوسرے کے خاندان کی طرح تھے۔ ہم گاؤں کے میدان میں اکٹھے کھیلتے تھے، اور اسکول کے بعد ہم اکٹھے گھر آتے تھے۔ ہم اپنے گاؤں کے بزرگوں کا بہت احترام کرتے تھے، اور وہ ہم سے بہت محبت کرتے تھے۔میری بچپن کی سب سے خوبصورت یادیں ہمارے گاؤں سے وابستہ ہیں۔ میں ان دنوں کو کبھی نہیں بھول سکتا جب ہم کھیتوں میں دوڑتے اور کھیلتے تھے، یا جب ہم نالے میں نہاتے اور تیراکی کرتے تھے۔ میں ان دنوں کو بھی نہیں بھول سکتا جب ہم اپنے گاؤں کے بزرگوں سے کہانیاں سنتے تھے۔ہمارے گاؤں میں بہت سے تہوار بھی منائے جاتے تھے، جیسے عید، بقرعید، محرم، کبڈی کے میلے یہ تہوار ہمارے لئے بہت خوشی کا باعث ہوتے تھے۔ ہم ان تہواروں پر اپنے نئے کپڑے پہنتے تھے، اور اپنے دوستوں اور عزیزوں کے ساتھ مل کر جلیبیاں مرونڈیکھاتے اور پھر واپس گھر آ کر لسی پیتے اور زور دار ڈِکار مارتے۔میرا گاؤں میری زندگی کا سب سے اہم حصہ ہے۔ میں نے اپنے گاؤں سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ میں نے اپنے گاؤں میں سچائی محبت، احترام، اور مددگار ہونا سیکھا ہے۔