بالی ووڈ میں واپس ہوگی یا نہیں؟ ممتا کلکرنی نے بتادیا

Published: 20-12-2024

Cinque Terre

بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ممتا کلکرنی نے وضاحت کی ہے کہ وہ ممبئی بالی ووڈ میں واپسی آنے کےلیے نہیں آئیں اور نہ وہ بطور اداکارہ دوبارہ واپس آنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔  52 سالہ ممتا کلکرنی 25 برس بعد ممبئی واپس آئی ہیں، انھوں نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مبینہ ڈرگ لیڈر وکی گوسوامی سے تعلقات کے معاملے پر بھی گفتگو کی۔ انھوں نے کہا کہ انکا منشیات کے اسمگلروں سے کبھی تعلق نہیں رہا اور نہ ہی میں ان لوگوں سے ملی ہوں۔ البتہ یہ درست ہے کہ میرے وکی گوسوامی سے تعلقات تھے۔ تاہم 1996 میں میرے روحانی سفر کا آغاز ہوا اور اسی زمانے میں میری زندگی میں ایک گرو کی آمد ہوئی۔ وکی گوسوامی نے مجھے دبئی جیل سے کال کرکے ملنے کو کہا اور میں ان سے ملی۔ بعد میں 12 برس مذہبی معاملات اور پوجا پاٹ میں گزارے اور جب وکی  2012 میں دبئی جیل سے رہا ہوئے تو اس وقت تک میں ان سے شادی اور قربت کے حوالے سے اپنی تمام خواہشات کو تیاگ چکی تھی۔ بعدازاں وہ کینیا چلے گئے اور میں  2012-2013 میں کنبھ کے میلے میں شرکت کے لیے الہ آباد چلی گئی۔ واضح رہے کہ 2017 میں ممبئی پولیس نے منشیات رکھنے کے کیس میں ممتا کلکرنی اور وکی گوسوامی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے۔

اشتہارات