Published: 20-12-2024
جھنگ(چوہدری بلال خان بیوروچیف)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور ہدایت کے مطابق ڈسٹرکٹ اسیسمنٹ بورڈ برائے خصوصی افراد کا اجلاس زیر صدارت میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر صدف نقوی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال رائے عبدالشکور مارتھ، ڈسٹرکٹ آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر غلام یاسین بھٹی, میڈیکل سوشل آ فیسر فضل عباس،مہر محمد ریاض نول صدر آمنہ ویلفیئر فاونڈیشن جھنگ،محمد اسلم پاکستان بیت المال جھنگ، TEVTA سے سبطین رضا خان بلوچ,فوکل پرسن DPMIS محمد فاروق،غلام دستگیر حسام سمیت دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ بورڈ میں 197 مختلف کٹیگری کی درخواست پر غور کیا گیا جن میں 114 مکمل فٹنس رپورٹ دیکھنے اور چیک اپ کے بعد افراد کو سپشل پرسن قرار دیا گیااور 51 افراد کے کیسز مختلف سیشلسٹ کو حتمی رائے کیلئے بھجوایاگیا ہے.جبکہ 30 افراد غیر حاضر اور دو کو ناٹ سپیشل پرسن قرار دیا گیا ہے۔ڈاکٹر صدف نقوی نے کہاہے کہ حکومت پنجاب خصوصی افرادکی فلاح و بہبود کیلئے تر جیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے اور ہمارا مشن اپنے وسائل میں رہتے ہوئے انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔ رائے عبدالشکور مارتھ نے کہا کہ حکومت پنجاب خصوصی افراد کی بحالی اور روز گار کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے.اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں خصوصی افراد کی رجسٹریشن کے عمل کو مزید تیز کر دیا گیا ہے.اور معذور افراد کو ہمت کارڈ کے ذریعے مبلغ 10500 روپے دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔