راولاکو ٹ پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی: ملزم مرتضیٰ عرف چھلو گرفتار 320گرام چرس برآمد

Published: 23-12-2024

Cinque Terre

میر پور (رپورٹ بلال ظفر نوشاہی سے) راولاکوٹ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف لگاتار کاروائیاں جاری‘ایس ایس پی پونچھ راولاکوٹ خرم اقبال کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران تھانہ پولیس ہجیرہ کی کارروائی جبیں کوثر ڈی ایس پی ہجیرہ کی نگرانی میں سردار بابر رفیق انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ ہجیرہ معہ محمد افتخار ایڈیشنل ایس ایچ او، ملازمین تھانہ ہجیرہ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم مرتضی عرف چھلو سکنا دیساہ سے چرس وزنی 320 گرام برآمد کرتے ہوئے ملزم کو بندحوالا ت تھانہ کر دیا مقدمہ درج تفتیش جاری‘ عوام علاقہ اورضلع کی مختلف تنظیموں کے عہدیداران نے پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف لگا تار کاروائیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔
 

اشتہارات