Published: 23-12-2024
جھنگ (چوہدری بلال خان بیوروچیف) ڈویژنل فاریسٹ آفیسر جھنگ فیاض احمد خان بلوچ کو تبدیل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق سیکرٹری فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے گریڈ 18 کے آفیسر فیاض احمد خان بلوچ ڈویژنل فاریسٹ افیسر جھنگ کو فوری تبدیل کر کہ ڈویژنل فاریسٹ افیسر فاریسٹ سروسز اکیڈمی گھوڑی گلی مری تعینات کر دیا ہے جبکہ ان کی جگہ ڈویژنل فارسٹ افیسر فاریسٹ سروسز اکیڈمی گھوڑا گلی مری اسد علی کو تبدیل کرنے کے بعد بطور ڈویژنل فاریسٹ افیسر جھنگ تعینات کر دیا ہے یاد رہے کہ تبدیل ہونے والے ڈویژنل فاریسٹ افیسر جھنگ فیاض احمد خان بلوچ کا تعلق جھنگ سے ہی تھا اور وہ جھنگ کے مشہور ای‘این‘ٹی سپیشلسٹ سرجن ڈاکٹر ممتاز احمد خان بلوچ اور معروف بزنس مین اور سپرئیر کالج جھنگ کیڈائریکٹر کرنل ریاض احمد خان بلوچ کے چھوٹے بھائی گریڈ 21 کے سی.ایس.پی افیسر شفیق احمد شہزاد کے بڑے بھائی ہیں جبکہ سینئر صحافی جھنگ اجمل حُسین خان بلوچ کے کلاس فیلو ہیں فیاض احمد خان بلوچ تقریباً ساڑھے تین سال جھنگ میں بطور ڈی.ایف.او جھنگ تعینات رہے وہ انتہائی ملنساز ایماندار اور فرض شناس افیسر ہیں انہوں نے جھنگ میں ایک یاد گار اور بڑی ایمانداری سے وقت گزارا جھنگ کے سماجھی اور سیاسی حلقوں نے ان کے تبادلہ کے موقعہ پر ان کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے فیاض احمد خان 30 اکتوبر 2026 میں اپنی60 سالہ مُدت مُلازمت پوری ہونے کے بعد اپنے عہدہ سے ریٹائر ہو جایں گے۔