بھارتیوں کیلیے سعودی ویزا آسان؛ پولیس کلیئرنس کی شرط ختم کردی

Published: 19-11-2022

Cinque Terre

ریاض: سعودی عرب نے ویزے کے خواہش مند بھارتیوں کے لیے پولیس کلیئرنس کی شرط ختم کردی۔عرب میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں سعودی سفارت خانے نے ایک ٹویٹ میں کہا سعودی عرب اور بھارت کے درمیان مضبوط تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری کے پیش نظر بھارت شہریوں کو پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ جمع کرانے سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔دریں اثناء سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی شہریوں کے ویزا درخواستوں کی تیز تر کارروائی، ٹور فرموں کے ذریعے آسان انتظام اور مسافروں کو آسانی فراہم کرنے کے لیے پولیس کلیئرنس کی شرط ختم کی گئی ہے۔سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کا تسلسل ہے۔ادھر سعودی دارالحکومت ریاض میں بھارتی سفارت خانے کے انچارج این رام پرساد نے عرب نیوز کو بتایا اس سے 20 لاکھ بھارتی شہری فائدہ اُٹھائیں گے۔ ہم اس اقدام سے بہت خوش ہیں جس سے ہمارے دوطرفہ تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید فروغ ملے گا۔

اشتہارات