Published: 20-11-2022
واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اوّل جَل بائیڈن کی پوتی نیاؤمی کی شادی آج وائٹ ہاؤس میں رکھی گئی ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق 28 سالہ نیاؤمی بائیڈن اپنے دوست 25 سالہ پیٹر نیل کے ساتھ آج رشتہ ازدواج میں بندھنے جاری ہیں۔ دونوں ایک دوسرے کو 4 سال سے جانتے تھے۔صدر جوبائیڈن کی پوتی بھی ایک وکیل ہیں جب کہ اُن کے شریک حیات نے بھی حال ہی میں وکالت کی تعلیم مکمل کی ہے۔ دونوں پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں اور یہی ان کی قربت کی وجہ بھی ہے۔شادی کی پُروقار تقریب وائٹ ہاؤس کے ایک لان میں رکھی گئی ہے جس میں ملک کی اہم شخصیات، اہل خانہ اور دوست احباب کی شرکت متوقع ہے۔ خیال رہے کہ دس سال بعد وائٹ ہاؤس میں شادی کا انعقاد ہو رہا ہے۔وائٹ ہاؤس انتظامیہ نے بیان میں کہا ہے کہ شادی کے تمام اخراجات بائیڈن خاندان ادا کرے گا۔