Published: 22-11-2022
نئی دہلی: بھارتی دارلحکومت میں سفاک باپ نے نوجوان بیٹی کو گولی مار کر قتل کردیا اور ماں نے سوٹ کیس میں بیٹی کی لاش رکھ کر ٹھکانے لگانے میں مدد دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں یمنا ایکسپریس وے سے ایک سوٹ کیس میں 22 سالہ لڑکی کی لاش ملی تھی جس کی شناخت آیوشی چودھری کے نام سے ہوئی۔ لاش کو سرد خانے میں رکھ دیا گیا جہاں والدین نے بیٹی شناخت کی۔شناخت کے وقت والدین غم نڈھال نظر آرہے تھے اور تمام وقت آہ و بکا کرتے رہے تاہم تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ بیٹی کے قاتل یہی سفاک والدین تھے۔والدین بیٹی کے بغیر بتائے دوسری ذات کے مرد سے شادی کرنے پر ناراض تھے اور جب ایک روز وہ دو دن بعد گھر لوٹی تو والد نے اپنے لائسنس یافتہ پستول سے گولی ماردی۔پولیس لاش ملنے کے بعد کئی تک دن شناخت کے لیے پریشان رہی۔ یہاں تک کہ شہر میں لڑکی کی مردہ تصویر کے پوسٹر لگائے جسے بھائی نے دیکھا اور والدین کو بتایا۔والدین سے جب پولیس نے لڑکی کی گمشدگی کی رپورٹ درج نہ کرانے سے متعلق پوچھا تو بوکھلا گئے اور سچ بتائے بغیر کوئی چارہ نہ رہا۔ یوں پولیس حقیقت تک پہنچ گئی۔