افغان مہاجرین پاکستان اورایران کےمظاہروں میں شریک نہ ہوں،طالبان

Published: 24-11-2022

Cinque Terre

کابل: افغان حکومت نے پاکستان اور ایران میں افغان مہاجرین کواحتجاجی مظاہروں میں شرکت نہ کرنے کی ہدایت کردی۔افغان میڈیا کے مطابق افغان وزارت برائے مہاجرین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ احتجاجی مظاہرے پاکستان اور ایران کا اندرونی معاملہ ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان اورایران میں رہنے والے افغان مہاجرین مظاہروں میں شریک نہ ہوں۔ افغان مہاجرین کو مظاہرین کا ساتھ نہیں دینا چاہیے۔ مقامی لوگوں کے احتجاج میں شرکت کرکے افغان مہاجرین اپنے لیے مشکلات نہ بڑھائیں۔ایران میں گزشتہ تین ماہ سے حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔مظاہرے مھسا امینی کی پولیس کی حراست میں موت کے بعد شروع ہوئے تھے۔

اشتہارات