Published: 01-12-2022
شنگھائی: چین کے سابق صدر جیانگ زی من طویل علالت کے بعد 96 برس کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئے۔چینی میڈیا کے مطابق سابق صدر جیانگ زی من شنگھائی کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج دوپہر انتقال کرگئے۔ ذرائع کے مطابق آنجہانی صدر کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔جیانگ زی من نے 1989 میں چین کے صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں اور 2003 تک بطور صدر چین کی قیادت کی۔جیانگ کی صدارت میں چین اقتصادی جدیدیت میں عروج پر پہنچا اور جب انہوں نے صدارت کو خیرباد کہا تو چین ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کا رکن بن چکا تھا۔ چین سابق صدر جیانگ زیمن کی بدولت دنیا کے سامنے سپرپاور بن کر ابھرا۔